ڈاکٹر رمیش کمار کی قیادت میں وفد کا شاہ اللّٰہ دتہ میں بدھا قدیم غاروں کا دورہ

June 01, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا سیاحت کے چیئرمین‘ وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی قیادت میں وفد نے شاہ اللہ دتہ میں واقع بدھا کے قدیم غاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدھا غاروں کے دوسری پار ٹیکسلا کا تاریخی قدیمی علاقہ ہے جو ایک زمانے میں گندھارا تہذیب کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ سیاحت کے فروغ کیلئے وہ اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرینگے۔