سردار نعمت اللّٰہ پی ٹی آئی سے مستعفی ہوگئے

June 02, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار نعمت اللہ پی ٹی آئی سے مستعفی ہوگئے ، اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کو مفتی غازی کمال ، مفتی عبدالعلی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاست کو خیرباد نہیں کہا ہے صرف پی ٹی آئی کو خیر باد کہا ہے ، اب خلجی قومی پارٹی کے پلیٹ فارم سے قوم کی خدمت کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد تھا ملک کے نظام کی بہتری کے لئے کام کرنا تھا لیکن 9 مئی کے واقعات کے بعد ساتھیوں کے مشورے سے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی کابینہ کی من مانیان عروج پر تھیں جو ہمیں منظور نہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کون پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتا اور کون مستعفی ہوتا ہے یہ اس کا ذاتی مسئلہ ہے۔