راجہ آفتاب احمد اٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف کوآرڈینیٹر مقرر

June 03, 2023

روم( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق یورپ کے چیف آرگنائزر سید خرم رضا کاظمی نے روم میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ آفتاب احمد کو اٹلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کا چیف کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سید خرم رضا کاظمی، عظمت چھٹہ کو جرمنی کے لیے کوارٓڈینیٹر ق لیگ جرمنی اور عاطف چوہدری کو یونان ’’کریس‘‘ کیلئے چیف آرگنائزر نامزد کر چکے ہیں۔توقع ہے آئندہ چند روز میں وہ فرانس، بلجیم سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی ق لیگ کو منظم اور فعال بنانے کیلئے نامزدگیاں کریں گے۔