کینیڈا، سماجی کارکن پولیس افسر کے قتل میں جیل کی سزا سے بچ گئی

June 03, 2023

ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا کی سماجی کارکن جاسمین ہارٹن پولیس افسر کے قتل کا الزام ثابت ہونے کے باوجود جیل کی سزا سے بچ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے 34سالہ جاسمین کو تیس ہزار پاؤنڈ اور تین سو گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی۔جاسمین ہارٹن کو اپریل میں ایک پولس افسر کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں تیس ہزار پاؤنڈ ایک سال کے اندر ادا کرنے ہیں بصورت دیگر انہیں 12 ماہ جیل کی سزا ہو سکتی ہے ساتھ ہی انہیں ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کرنا ہے جس میں وہ نشے کی حالت میں اسلحے کے غلط استعمال کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کریں گی۔جاسمین ہارٹن نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوست برطانوی تاجر لارڈ مائیکل ایشروف کے بیٹے اینڈریو ایشروف کے ساتھ ایک جزیری پر پارٹی کر رہی تھیں، وہ دونوں نشے کی حالت میں تھے جب ان کے دوست نے اپنی گن انہیں سنبھالنے کیلئے دی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایک پولیس افسر وہاں آگیا اور اس نے مجھ سے گن مانگی لیکن نشے کی حالت میں مجھ سے گولی چل گئی اور پولیس افسر ہلاک ہو گیا تھا۔واقعے کے بعد تحقیقات میں ان پر غیر ارادی قتل کا جرم ثابت ہوا جس پر عدالت نے انہیں جیل کی سزا سنانے کے بجائے جرمانے اور کمیونٹی سروس کی سزا سنائی اور ساتھ ہی نشے کی حالت میں اسلحے کے غلط استعمال کے نقصانات سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت کی۔