امریکی سینیٹ نے بھی قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

June 03, 2023

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکج کی حتمی منظوری دے دی۔سینیٹ میں قرضوں میں اضافے کی حد میں اضافے کے حق میں 63ووٹ جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ ڈالے گئے۔کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اب وفاقی حکومت کی اکتیس اعشاریہ چار کھرب ڈالر کی قرض کی حد کو ختم کیا جا سکے گا۔اب یہ بل صدر بائیڈن کے دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔ بل کی منظوری کے بعد صدرجو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دو طرفہ معاہدہ امریکی عوام اور معیشت دونوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ 435رکنی ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران 314ارکان نے اس بل کی حمایت میں ووٹ دیا جب کہ 117نے اس کی مخالفت کی۔