سویڈن، چاقو حملے میں اسکول کے بچوں سمیت 4 افراد زخمی

June 03, 2023

اسٹاک ہوم(نیوزڈیسک)سویڈن کے شہر ایسکلزٹونا میں چاقو حملے 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سویڈش ٹی وی 4 کے مطابق اسکول کے بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں لیکن وہ واقعے کے وقت اسکول میں نہیں تھے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ کئی افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جھگڑے میں دو یا زائد گروہ ملوث تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تانے بانے دہشت گردی سے نہیں ملتے۔