میکسیکو میں انسانی اعضاء سے بھرے 45 تھیلے دریافت

June 03, 2023

نیویارک( نیوز ڈیسک) میکسیکو کی ریاست جالیسکو کے مضافاتی علاقے سے پولیس نے انسانی اعضاء کے ٹکڑوں سے بھرے ہوئے 45پلاسٹک کے تھیلے دریافت کرلیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کال سینٹر کے گمشدہ 7 ملازمین کی باقیات ہیں۔مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی اعضاء گمشدہ سات کال سینٹر ملازمین میں سے چند نوجوانوں کے ہو سکتے ہیں کیونکہ اعضاء کی خصوصیات ان سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم فارینسک کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔واضح رہے کہ میکسیکو میں انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی وارداتیں بہت عام ہیں۔ مارچ میں بھی 4 امریکی شہری اغوا ہو گئے تھے بعد ازاں ان میں سے دو افراد کی لاشیں دریافت ہوئی تھیں.۔میکسیکو کے سرحدی علاقوں میں قتل کے واقعات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔