جرمنی میں داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار

June 03, 2023

برلن( نیوز ڈیسک) جرمنی میں داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق گروپ نے ٹیلیگرام میسجنگ سروس استعمال کرکے چندہ مانگا تھا۔بین الاقوامی گروپ میں 4 جرمن، ایک مراکشی، ایک کوسوو اور ایک ترکیہ شہری شامل تھا۔جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو شام میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے مالی معاونت کرتا ہے۔ملزمان نے ہزاروں ڈالر اکٹھے کیے تھے اور یہ رقم شام میں داعش کو بھیجی تھی۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جمع کردہ فنڈز شمالی شام کے کیمپس میں زیر حراست داعش دہشت گردوں کی مالی مدد کیلئے استعمال کیے گئے اور انہیں جیل توڑ کر بھاگنے میں مدد دینے کیلئے بھی بروئے کار لائے گئے۔