قادیانی مصنوعات کی تشہیر منظم منصوبے کے تحت جاری ہے‘ جمعیت ن

June 03, 2023

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی اسلام دشمن سرگرمیوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قادیانی جہاں اسلام کے دشمن ہیں تودوسری جانب وہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں، انکی سرگرمیاں اسلام وملک کیخلاف ہیں۔ انہوں نےقادیانی کمپنی کے پیکٹس میں عازمین حج کی میڈیسن سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک میں قادیانی مصنوعات کی تشہیر منظم منصوبہ بندی کی تحت ہو رہی ہے ۔مذکورہ کمپنی قادیانیوں کا ملکیتی اور قادیانی جماعت کی بھرپور مالی معاونت کرنے والا ادارہ ہے، اس کی آمدنی میں سے اکثر سرمایہ قادیانیت کی جھوٹی تشہیر کے لئے خرچ کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا فتنہ قادیانیت ہے اور یہ اسلام ،مسلمان اور ملک کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کی جائے ۔