محکمہ تعلیم کی اسامیوں کے ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں باعث تشویش ہیں، پشتون ایس ایف

June 03, 2023

کوئٹہ(پ ر)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ صوبائی جنرل سیکریٹری رزاق عاصم صوبائی نائب صدور سمیع اللہ کاکڑ ،دینار کاسی،صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ایمل تارن صوبائی مالیات سیکریٹری روح الله خان،روز الدین کاکڑ ،علاوالدین سمسور نے اپنے مشترکہ بیان میں گذشتہ دنوں محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں کے لیے حالیہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ محکمہ تعلیم اور سردار بہادر خان یونیورسٹی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے تعلیم کو منافع بخش کاروبار بنا دیا گیا ہے جس سے قابل و حقدار طلباءو طالبات کی حق تلفی ہو رہی ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کسی کو بھی طلباء و طالبات کی حق تلفی کی اجازت نہیں دے گی اور اور نہ ہی خاموش رہے گی۔ بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ حالیہ بے ضابطگیوں و کرپشن پر ٹیسٹ و انٹرویوز کو متنازعہ و کرپٹ سردار بہادر خان یونیورسٹی کے نا اہل انتظامیہ سے لے کر کسی مستند و قابل اعتماد ٹیسٹنگ ادارے کو حوالہ کر کے ہزاروں قابل طلباءکی حق تلفی کا راستہ روکا جائے۔ بیان کہاگیاہےکہ ایک ایسے ادارے کو ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری تفویض کرنا جس کی اہلیت و افرادی قوت صرف اپنے ہی ادارے کی داخلہ ٹیسٹ لینے سکت نہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے۔