بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

June 04, 2023

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2دہشت گردہلاک جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔