سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوکیریکوری یقینی بنانے کی ہدایت

June 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبرنگار)سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت بورڈ انیشیٹوز کے حوالے سے اجلاس پی ڈی ایم اے کے کمیٹی روم میں ہوا۔اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ پانچ ایکڑ سے زائد رقبہ کے مالکان کو لینڈ انکم بیس ریٹرن فائل کرنا ہونگی تاکہ ریونیو کے حصول کے لیے بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی فیلڈ فارمیشن 15 جون تک ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنائے۔