وائن شاپ میں گاہک اور سیکورٹی گارڈ کا جھگڑا، مکوں گھونسوں سے دونوں زخمی

June 04, 2023

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ریگل پلازہ میں قائم وائن شاپ میں گائک اور سیکورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے، ایک دوسرے پرمکوں گھونسوں کے تابڑ توڑ وار سے دونوں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے ریگل پلازہ میں واقع وائن شاپ میں سیکورٹی گارڈ اورگائک کے درمیان شراب خریدنے کے دوران جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دونوں نے ایک دوسرے کو مکوں گھونسوں کے وار کرکے زخمی کردیا،قریبی دکانداروں نے بتایاکہ وائن شاپ میں لڑائی جھگڑاروزانہ کا معمول بن گیا،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شراب کی دکان میں روزانہ ہونے والی لڑائی جھگڑے کے واقعات کانوٹس لیں۔