چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری کار، مویشیوں اور دیگرقیمتی سامان سے محروم

June 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریکار،مویشیوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی کو سعدیہ بی بی نے درخواست دی کہ اس کی چار لاکھ روپے مالیت کی کار اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے چوری کر لی، پولیس تھانہ الپہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے وزیر اور منور کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے، پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے امجد رشید کے گھر سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ارشاد کے گھر سے جانور چوری کر لیے، پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے حسین کے رقبہ سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں گلزار، بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں اشرف، جلیل آباد کے علاقے میں صابر علی کی موٹر سائیکلیںنامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے، پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکو نے مزمل سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا،پولیس تھانہ چہلیک کے علاقے میں ڈاکو نے شاہد سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکو نے اعجاز سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا جب کہ چوری کی دیگر8مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔