مسافر وین میں سوار شخص سے 7 کلو ہیروئن برآمد

June 04, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8ملک گیر کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 7ملزموں کو گرفتار کرلیا۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ دوران کارروائی چارسدہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،دوسری کارروائی میں بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 17 کلو 300 گرام افیون اور 41 کلو 270 گرام چرس برآمد کرلی گئی جب کہ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 36 کلو چرس برآمد کرکےخیبر کے رہائشی ملزم کوگرفتار کیاگیا۔ دیگر علاقوں میں بھی کارروائی مین منشیات برآمد کی گئی ۔