جڑواں شہروں میں وارداتیں‘ 2گاڑیاں 41موٹر سائیکل چوری

June 05, 2023

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے شہری 2گاڑیوں اور 41موٹر سائیکلوں سمیت ڈکیتی‘ سرقہ بالجبر‘ سٹریٹ کرائمز‘ چوری اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ زیورات‘ موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ راولپنڈی میں 13افراد سے ’’جھپٹا مار کر‘‘ موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں ایک گاڑی‘ 12موٹر سائیکل جبکہ راولپنڈی میں ایک گاڑی‘ 29موٹر سائیکل چوری و چھین لئے گئے۔ تھانہ سبزی منڈی‘ مارگلہ‘ گولڑہ‘ کورال‘ ہمک‘ نون‘ شمس کالونی‘ ترنول‘ کوہسار‘ آئی نائن‘ سنگجانی‘ کرپا‘ کراچی کمپنی‘ آبپارہ‘ کھنہ اور تھانہ رمنا کے علاقوں میں وارداتیں ہوئیں۔ راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال‘ بنی‘ نیو ٹاؤن‘ صادق آباد‘ آراے بازار‘ ٹیکسلا‘ تھانہ دھمیال‘ روات‘ سٹی‘ سول لائنز‘ صدر بیرونی ایریاز میں ہوئیں۔ تھانہ مورگاہ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال میں خاتون 4تولے کڑوں سے محروم ہو گئی۔ تھانہ نصیرآباد ایریا موٹر وے کے 30پلرز سے تار کاٹ لی گئی۔