رہائش کی شرط ختم‘ پنجاب بھر سے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا جا سکے گا

June 05, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے لائسنسنگ سنٹرز میں اب کوئی بھی پاکستانی ٹیسٹ دے کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکے گا۔ ضلع کے بعد پنجاب میں رہائش کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے 24گھنٹے لائسنسنگ سروسز سروسز کی فراہمی کے بعد ایک اور احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے پنجاب بھر کے ضلعی پولیس افسروں اور تمام چیف ٹریفک آفیسرز کے نام 3جون کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے کسی بھی ٹیسٹنگ سنٹر سے سائن و ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس باآسانی حاصل کیا جا سکتاہے۔