بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار، ایک من چرس اور 15کلو گرام افیون برآمد

June 05, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد پولیس نے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کوگرفتار کرکے ایک من چرس اور 15کلو گرام افیون برآمد کرلی ۔ پولیس کاکہناہےکہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم محمد زبیر نے تعلیمی اداروں سمیت جڑواں شہروں کے مختلف حصوں اور دیگر اضلاع میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے زیر استعمال ٹمپرڈ گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد ندیم ظفرنے بتایاکہ انچارج چوکی حمیداں سب انسپکٹر محمدنواز نے فتح جنگ روڈپرکارروائی کی۔دریں اثنا سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔