دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

June 05, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیلور کے علاقے میں اتوار کو دو نوجوان برساتی نالے میں نہاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے نعشیں تلاش کر کے ورثا کے سپرد کر دیں ۔ حذیفہ امجد اور سعد رشید شکریال کے رہائشی تھے ۔