اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس کا سپر ٹیکس ختم، نیا ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ

June 05, 2023

اسلام آباد(تنویرہاشمی )اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس ختم کر نے ،تجارت ، زراعت ، سروسز اور رئیل سٹیٹ کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر کی ٹیم کو پیش کردیں او آئی سی سی آئی کے صدر عامرپراچہ نے ٹیکس دہندگان، کاروباری اور تاجر برادری کیساتھ ٹیکس سے متعلق تجاویز کیلئے مشاورت پر حکومت کو سراہا اورکہا کہ اسوقت معیشت دبائو میں ہے جس سے لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ بھی بہت نیچے چلی گئی ہے او آئی سی سی آئی نے اپنی تجاویز میں سپر ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا اس صورتحال میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے کیونکہ اس سے صنعتی شعبہ کی گروتھ مزید تنزلی کی جانب جا سکتی ہے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔