530 طلباء کو اسناد تفویض

June 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی میں فال 2021 سے 2022تک کے 530طلباء میں اسناد تفویض کی گئیں۔اسناد پانے والوں میں کمپیوٹنگ،انجینئرنگ،لائف سائنسز ،سوشل سائنسز اوربزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے طلبہ وطالبات شامل تھے۔اس موقع پرمہمان خصوصی سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کامستقبل روشن ہے۔