پولیس ملازمین کی 3 روز سے زائد چھٹی پر پابندی

June 06, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مر ان عا دل نے افسران و اہلکاروں کی تین روز سے زائد چھٹی پر پابندی لگا دی، جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیزافسران،اہلکاروں کوتیندن سے زائد چھٹی نہیں دے سکتے۔ زائد چھٹی حاصل کرنے کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے اجازت لینا ہو گی۔ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیر کسی افسر یا اہلکار کو معطل بھی نہیں کیا جا سکے گا۔