لاہور(خبرنگار) چئیرمین رویت ہلال کمیٹیمولانا عبد الخبیر آزاد نے ڈاکٹر ہشام الہی ظہیر سے ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں نے اسرائیل بھارتی جارحیت گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پرغورکیا۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہابھارتی حملے بزدلانہ اور ناکام سازشیں ہیں پاکستانی قوم جرات و بہادر کی تصویر ہے۔قوم بھارتی دراندازی کے خلاف متحد ہوچکی ہے ۔