لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ، وائسچانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ڈاکٹر امجد عباس مگسی ، ڈاکٹر توقیر، چوہدری بشارت محمود طلباؤطالبات سمیت سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔