لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے شہر میں سپیشلائزڈ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ان خیالات کا اظہارجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کیلئے سی سی ڈی سے بھرپور تعاون کریں ۔