• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈورن حملےاخلاقی دیوالیہ پن کی نشانی ہیں،جماعت اسلامی خواتین

لاہور(نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ،صدر لاہور عظمی عمران نے بہاولپور، مریدکے اور مظفرآباد میں رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ ڈورن حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دشمن کے گھناؤنے عزائم، اخلاقی دیوالیہ پن اور انتہا درجے کی بزدلی کا مظہر ہیں ۔ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف، عفت سجاد، عائشہ سید ثمینہ سعید، سعدیہ حمنہ، اور سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
لاہور سے مزید