• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کااجلاس،حفاظتی اقدامات کا جائزہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا و دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وسیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید