لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز،انچارج چوکی تبدیل کر دیئے، سب انسپکٹر حافظ محمد رمضان ایس ایچ او بادامی باغ، عدنان احمد چوکی ہلوکی سے انچارج چوکی سبزی منڈی راوی روڈ ، سب انسپکٹر قاسم علی کو انچارج چوکی ہلوکی کاہنہ ، طاہر مسعود تھانہ باغبانپورہ سے انچارج چوکی اکرم پارک اسلامپورہ ، شبیر حسین مانگا منڈی سے ایس ایچ او راوی روڈ ، آصف فرید کو ملت پارک سے ایس ایچ او مانگا منڈی، زاہد محمود کو پولیس لائن سے ایس ایچ او نشتر کالونی ، فہیم امداد نشترکالونی سے کاہنہ ،تھانہ مانگامنڈی سے سہیل احمد گڑھی شاہو سب انسپکٹر زاہد محمود انچارج چوکی اڈہ پلاٹ رائیونڈ ، مدثر جمیل کو تھانہ ٹاو ن شپ زوہیب علی کو انچارج چوکی سبزی منڈی نشترکالونی،انچارج چوکی فیکٹری ایریا امان اللہ کو تھانہ ڈیفنس اے، سب انسپکٹر عمران اظہر انچارج چوکی PCHS فیکٹری ایریا ، فرح مشتاق کوایس ایچ او ویمن ریس کورس اورتھانہ رائیونڈ سے وقاص احمد کو انچارج چوکی جیا بگارائیونڈ سٹی، سب انسپکٹر اعتزازکو جنرل ڈیوٹی تھانہ گجرپورہ تعینات کر دیا گیا جبکہ انچارج چوکی جیا بگا اویس علی ، ایس ایچ او راوی روڈانسپکٹر محمد ندیم، ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر حمید کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کاحکم دیا۔