لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مزید برآں آئی جی نے داتا دربار خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 6 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی ،انہوں نے کہاشہدااوران کے خاندانوں کوسلام پیش کرتے ہیں، آئی جی نے تھیلیسیمیا سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو رواں سال اب تک 70 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے ہیں ۔