لاہور ،چوہنگ(کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار) رائیونڈ میں روہی نالہ نزد کے قریب ڈاکوپینٹ کی دکان میں گھس گئے ، مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکےزخمی کر دیا اور ڈیڑھ لاکھ لوٹ کرفرارہوگئے، دکاندار نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا ، ملت پارک میں فیضان کے گھر سے ڈاکو 4لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان اور موبائل فون ،مانگامنڈی میں اجمل کی دوکان سے 3لاکھ اور موبائل فون،مصری شاہ میں خلیل سے70ہزار اور موبائل فون ،شفیق آباد میں ظہیر سے 65ہزار اور موبائل فون ،سول لائنز میں اویس سے 60ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر،گلبرگ،گارڈن ٹائون اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور جوہر ٹاون کاہنہ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔