لاہور (خصوصی رپورٹر)واسا پنجاب نےپاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کی زیر صدارت ا اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی واسا لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ممکنہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبے بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایمرجنسی حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔