لاہور (خصوصی رپورٹر)ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں مساجد، مدارسِ دینیہ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں کو نشانہ بنا نا بزدلانہ فعل ہے۔بھارتی جارحیت نے ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان حملوں کا مقصدپاکستان کی جغرافیائی خودمختاری کو چیلنج کرنا ہے۔