• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پاکستانی کا دل پاک فوج کے ساتھ دھڑک رہا ہے، صوبائی وزراء

لاہور (خصوصی رپورٹر، خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر یقین رکھتی ہے ، بھارت کو بھرپور و موثر جواب دیا جا رہا ہے ،صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ بھارتی ڈرونز کی پاکستانی سرحدوں میں موجودگی پر افواج پاکستان کی بروقت کارروائیاں قابل تحسین ہیں ،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بھارتی اشتعال انگیزی اور دراندازی پر سخت ردعمل میں کہا کہ افواج پاکستان شر انگیزیوں پر نہیں، دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر یقین رکھتی ہے ، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود ہر پاکستانی کا دل پاک فوج کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ معصوم شہریوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
لاہور سے مزید