لاہور(خبرنگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے ارفع ٹیکنالوجی پارک میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کے لیے دو روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایاگیا۔کیمپ کے دوران پی آئی ٹی بی اور ارفع ٹاور کے عملے نے بھرپور جذبے کے ساتھ خون کے عطیات دیئے۔