چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات سمیت قیمتی سامان سے محروم

June 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف ورداتوں میں شہری ایک کروڑ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، 13موٹر سائیکلوں، 20 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عبدالرفیع کے گھر سے 26 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی، پولیس تھانہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عرفان کے گھر سے ساڑھے چودہ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور ریال چوری کر لیے، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمران نعیم کے گھر سے 23 لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمران کے گھر سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لیے، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ناز علی کے گھر سے6 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈاکٹر عزیز اور حضور بخش کے گھروں سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے حق نواز کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی، پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے حمزہ سے ایک لاکھ 59 ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لیے، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے محسن سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور عامر سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے عبدالحلیم اور ارشد سے تین موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھین لیے، پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اللہ دتہ، دلی گیٹ سے مجید، حرم گیٹ سے یوسف، مظفرآباد سے غلام شبیر اور شاہنواز، شاہ شمس سے سجاد اور احمد، ممتاز آباد سے بابر اور الطاف حسین سے چھ موبائل فون، ایک موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے چھین لیے جب کہ دیگر چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری 10 موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔