• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائمز رینکنگ ، جامعہ زکریا کی پنجاب میں پہلی پاکستان میں دوسری پوزیشن آنے پر تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی ٹائمز رینکنگ میں پنجاب میں پہلی اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پرگزشتہ روزیونیورسٹی جناح آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں انتظامی افسران، بہترین ریسرچرز، پراجیکٹ ونرز اور ڈینز میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئی ، اس موقع پر وائس چانسلر یوای ٹی ملتان ڈاکٹر طاہر سلطان،جامعہ زکریا کےڈین ڈاکٹر جاوید احمد،ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب،ڈاکٹر نوید احمد،ڈاکٹر حسن بچہ، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول ،ڈاکٹر شکیل احمد،رجسٹرار اعجاز احمد،خزانہ دار صفدر عباس لنگاہ ودیگر اساتذہ ،افسران ،سٹاف اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید