ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں تین ڈی پورٹ ہونے والے افراد کوگرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز FZ317 دبئی سے مسافروں کو لےکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے محمد یوسف کو گرفتار کرلیا، دوسری فلائٹ FZ325 دبئی سے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے نے کاظم شاہ کو تحویل میں لے لیا جب کہ تیسری فلائٹ SV800 ایئر پورٹ پہنچی تو ہدایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ بالا گرفتار افراد نے بیرون ملک میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی ۔