• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ملزمان کے کلاف مقدمات درج ۔تھانہ مظفر آباد ،شاہ شمس کے علاقوں سے منیب اور ارسلان سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار ہوگئے محمد عاصم سے تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 25ہزار لوٹ لی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حارث بشیر کے گھر مسلح ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی 8لاکھ پانچ تولہ طلائی زیورات و موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے محمد علی کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ قادر پورراں کے علاقے محسن سے نامعلوم مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے امیر بخش کی موٹرسائیکل خرم شہزاد کا ٹرانسفارمر سٹی جلالپور کے علاقے ظفر اقبال کی موٹرسائیکل عارف کا پرچون سامان فاروق کی نقدی و موبائل ایاز حسین کی بکریاں صدر جلالپور کے علاقے اقبال حسین کی موٹرسائیکل سٹی شجاع آباد کے علاقے سلمی علی کا موبائل بستی ملوک کے علاقے عبدالرحمان کا بکرا گلگشت کے علاقے معاویہ اور فاروق کے میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے تنویر کا گھریلوں سامان ڈی ایچ اے کے علاقے رفیع اللہ کا موبائل الیاس کی بکریاں نیوملتان کے علاقے عبدالمجید کی تار شاہ رکن عالم کے علاقے نعیم کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے بلال رفیع کا سامان شہزاد اور رخسانہ بی بی کے میٹرز بجلی دہلی گیٹ کے علاقے شہباز دولت گیٹ کے علاقے آصف علی کے موبائلزفونز بوہڑ گیٹ کے علاقے اختر کا سامان کینٹ کے علاقے زبیر احمد کی موٹرسائیکل سکندر سلطان جلیل آباد کے علاقے فیصل کے موبائلزفونز چہلیک کے علاقے مجاہد کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے شمس مقبول ،عبدالرحمن کے موبائلزفونز اور راشد اقبال کی بیٹریاں چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید