اورنج میٹرو ٹرین شہرکاکلچر بدل رہی ہے، صوبائی وزیر بلدیات

June 07, 2023

لاہور(خبرنگار)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین شہر کا کلچر بدل رہی ہے، شہری اس سہولت سے استفادہ کریں ۔ نورنکو انٹرنیشنل میٹرو ٹرین کو بہتر طور پر چلا رہی ہے ، اپنی سروس کا معیار برقرار رکھیں۔ نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے نورنکو انٹرنیشنل انتظامیہ کی دعوت پر اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو کا دورہ کیا۔ میٹرو ٹرین چلانے والی کمپنی نورنکو کے چیف ایگزیکٹو لی چن ( Li Chen) اور نورنکو کے جنرل مینجر حفیظ کلیم نے وزیر بلدیات کا استقبال کیا۔ ابراہیم مراد کو میٹرو ٹرین کے آپریشن اور مسافروں کو مہیا کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے میٹرو ٹرین آپریشنل کنٹرول روم اور میٹرو ٹرین کی بوگیوں کا معائنہ کا بھی کیا۔ اس موقع پر نورنکو انٹرنیشنل کی طرف سے پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے کی پیشکش کی گئی۔نورنکو انٹرنیشنل کا لاہور میں سولر الیکٹرک بسیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر بریفنگ میں وزیر بلدیات کو بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ دو لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کر رہے ہیں۔