ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئے حکومت عالمی سطح پرکردار ادا کرے، ہشام الہیٰ ظہیر

June 07, 2023

لاہور(خبر نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں لاہور، لیہ، نارووال، فیصل آباد، ننکانہ، شیخو پورہ، سیالکوٹ، جہلم سے آئے جمعیت اہلحدیث کے مختلف ذمہ دران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دینی جما عتوں کی سیاست ملک میں قرآن و سنت کے عملی نفاذکے لئے ہونی چاہئے۔ ۔حکمرانوں اقتدارپر آتے عوام کے ووٹوں سے ہیں لیکن بعد میں انہی پر مہنگائی، ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر ان کو زندہ درگور کر دیتے ہیں۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا کہنا تھاڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہا ئی کے لئے حکومت عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرے۔