ن لیگ شعبہ خواتین کی تربیتی ورکشاپ

June 07, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہورشعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام 180H ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا، یہ ورکشاپ مسلم لیگ ن لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ کے دوران تنظیمی ڈھانچے اور اس کے خدوخال کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر سعدیہ تینور کا کہناتھاکہ خواتین کسی بھی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہیں۔