فصلوں کی باقیات جلانے پرپابندی سوئمنگ پولز کیلئے این اوسی لازمی

June 07, 2023

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سوئمنگ پولزاور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے.جس پر تمام اضلاع کے ڈی سیز نے دفعہ 114نافذ کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ ڈی سیز محکمہ انجینئرنگ اور سپورٹس سے سوئمنگ پولز کیلئے این او سی کو لازمی بنائیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ سوئمنگ پولز پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لیکن صرف این اوسی ز اور ایس اوپیز کے مطابق بنانے کی اجازت ہے۔