ڈینگی لاروا: ان ڈور سرویلنس بڑھانے کافیصلہ

June 07, 2023

لاہور (خبرنگار) درجہ حرارت میں تبدیلی کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کا ڈینگی لاروا ان ڈور سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے۔ڈی سی لاہور نے ڈینگی کے حوالے سے ٹیموں اور محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ٹیموں کو 30444 ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد چیکنگ کی ہدایت کی۔