سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالے سے اجلاس

June 07, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ قانون سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران سکول ہیلتھ سکریننگ کے اقدامات کاجائزہ لیا ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نویں جماعت کے امتحان سے پہلے ہر بچے کی تھیلیسمیاء سمیت مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے سکریننگ کی جائے گی ۔ محکمہ قانون کی جانب سے تجویزکردہ قانون سازی کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔