ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال

June 07, 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن ججوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں منتقلی کے مسئلہ پر ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال جاری رہی،لاہور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیساتھ ساتھ آج دوسرے روز بھی مذاکرات ہونگے ، وکلاء نےججوں کو واپس سیشن کورٹ واپس لانے کا مطالبہ کر رکھا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ سے تحصیل ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔