کے پی کے ضم شدہ اضلاع مہمند اور اورکزئی کے پہلے ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح

June 07, 2023

اسلام آباد (صالح ظافر) کے پی کے ضم شدہ اضلاع مہمند اور اورکزئی کے پہلے ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ کے پی کے ضم شدہ اضلاع مہمند اور اورکزئی کو اپنے پہلے ماڈل پولیس اسٹیشن مل گئے۔ ماڈل پولیس اسٹیشن یو این ڈی پی پاکستان اور کے پی پولیس نے صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں قانون کی حکمرانی کو مستحکم کرنے کے لیے جاپانی حکومت کے تعاون سے ایک منصوبے کے حصے کے طور پر قائم کیے ہیں۔