کرکٹر حسن علی نے کراچی کے سلمان خان سے متعارف کروا دیا

June 07, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے مداحوں کو کراچی کے سلمان خان سے متعارف کروا دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی فاسٹ بالر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو شہر کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا۔

قومی فاسٹ بالر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سیاہ کورٹ پینٹ میں ملبوس سابق کپتان سرفراز احمد کی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر کے کیپشن میں حسن علی نے لکھا کہ ’کراچی کا سلمان خان سرفراز احمد‘

حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم کہا اور ساتھ ہی ’ماشاءاللہ‘ اور ’میرا کپتان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔