اقتصادی تعاون تنظیم کی عالمی شرح نمو میں معمولی اضافے کی پیش گوئی

June 08, 2023

پیرس (اے ایف پی)اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم( او ای سی ڈی) نے گزشتہ روز عالمی معیشت کے لیے اپنے نمو کے اندازے میں معمولی اضافہ کیا ہے، مہنگائی میں کچھ کمی آئی ہے اور چین نے کووِڈ پابندیاں ہٹا دی ہیں، تاہم، اس نے خبردار کیا کہ بحالی کو ایک طویل عرصے درکار ہے۔پیرس میں قائم تنظیم نے مارچ میں اپنی رپورٹ میں میں 2.6 فیصد سے زیادہ کی پیش گوئی کی تھی تاہم اب امریکا، چین اور یورو زون کے لیے اپ گریڈ کے ساتھ 2.7 فیصد اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔تاہم یہ اب بھی 2022 میں ریکارڈ کی گئی 3.3 فیصد ترقی سے کم ہے۔او ای سی ڈی کے چیف اکنامسٹ کلیئر لومبارڈیلی نے او ای سی ڈی کے اکنامک آؤٹ لک میں لکھا کہ عالمی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن اسے مضبوط اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایک طویل راستے کا سامنا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ماضی کے معیار کے مقابلے میں بحالی کمزور ہوگی۔اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم نے کہا کہ 2024 کے لیے ترقی کی پیشن گوئی 2.9 فیصد پر برقرار ہے۔او ای سی ڈی نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی، سپلائی چین کی رکاوٹوں کا حل اور چین کا توقع سے زیادہ جلد دوبارہ کھلنا بحالی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔