موبائل فون اور لیپ ٹاپ چور ی کے شوقین ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

June 08, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے 49 مقدمات میں قیمتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے شوقین چور محمد خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت نے کہاکہ ملزم پر چوری کے 37مقدمات لاہور میں اور 12 مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں۔ جھنگ کا رہائشی ملزم گھروں میں وارداتیں کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے اور گھر کی دیگر قیمتی اشیاء چھوڑ کر صرف قیمتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری کرتاہے۔