اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)سکھ یاتری 22 نومبرکو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے ،بابا گورو نانک دیو جی کا557ویں جنم دن میں شرکت کیلئے آنے والےسکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کرلئےگئے سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں اعلی سطحی انتظامی اجلاس سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔